ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جانتا ہوں کہ میں زیرِ تفتیش نہیں ہوں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جانتا ہوں کہ میں زیرِ تفتیش نہیں ہوں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Sat, 13 May 2017 12:56:36  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،12مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ وہ زیرِ تفتیش نہیں ہیں۔ وہ دو روز قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو نوکری سے برطرف کرنے کے بعد سے تنازعے کی زد میں ہیں، تاہم انھوں نے کومی کو نمائش باز اور شیخی خورہ بتایا۔صدر ٹرمپ نے این بی سی ٹیلی ویڑن چینل سے بات کرتے ہوئے اس برطرفی کی وجوہات بھی بیان کیں۔کومی اس تفتیش کی قیادت کر رہے تھے جس میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی صدارتی مہم کے روس سے تعلقات کے الزامات کی چھان بین کی جا رہی تھی۔کومی کو برطرف کرنے کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے کومی سے پوچھا تھا کہ آیا وہ زیرِ تفتیش ہیں یا نہیں۔میں نے کہا، اگر یہ ممکن ہے تو مجھے بتا دیں کہ کیا میں زیرِ تفتیش ہوں؟ انھوں نے کہا، آپ زیرِ تفتیش نہیں ہیں۔صدر ٹرمپ نے انٹرویور کو بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ میں زیرِ تفتیش نہیں ہوں۔انھوں نے کومی کی برطرفی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمائش باز اور شیخی خورے تھے۔ ایف بی آئی بحران میں تھی، میں نے انھیں برطرف کرنا ہی تھا۔ یہ میرا فیصلہ ہے۔وائٹ ہاؤس نے روس سے متعلق تفتیش کی اہمیت کو گھٹا کر پیش کیا ہے۔


Share: